چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے کہا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت سےسیاسی انتقام کا بدترین دور اپنے انجام کو پہنچ گیا شریف فیملی نے بدترین دور کے سامنے ڈٹ کر جدوجہد کی اور سرخرو ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیازی سرکار کی سرپرستی میں قائم کیے گئے جھوٹے من گھڑت مقدمات اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نےدور آمریت میں ڈٹ کر جبردھونس اور ظلم کا مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر بدترین کارروائیوں نے نیازی سرکار کے چہرے سے نقاب اتار پھینکا ہے انشاءاللہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر تمام الزامات سے سرخرو ہوکر نکلے گی قبل ازیں انھوں نے بستی پنواراں میں حاجی عبدالسّتار پنوار کی قل خوانی میں شرکت کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ۔