Advertisements

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سمہ سٹہ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی,کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Shalimar Express En Route from Lahore to Karachi Derails Near Samma Satta, No Casualties Reported
Advertisements

اسٹیشن پر مکینیکل عملے نے چیکنگ کرنے کے بعد تقریبا ایک گھنٹے بعد ٹرین کو کراچی کے لیے روانہ کر دیا

بہاول پور(ملک طارق): لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاون شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی۔کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق۔لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے چار ویل ذخیرہ سمہ سٹہ بستی منگوانیاں کےقریب اچانک پٹڑی سے اتر گئے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا- متاثرہ بوگی ٹرین سے الگ کر کے سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر روانہ کر دی گئی۔اسٹیشن پر مکینیکل عملے نے چیکنگ کرنے کے تقریبا ایک گھنٹے بعد ٹرین کو کراچی کے لیے روانہ کر دیا – ڈیریلمنٹ کے بعد ریلوے عملہ ریلوے اسٹیشن سمہ سٹہ سے اور ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس بہاول پور ملک فیاض احمد جھلن اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا

Advertisements