اوچ شریف (کرائم رپورٹر) قدیمی تاریخی شہر اوچشریف میں عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے اور مقامی و ضلعی انتظامیہ کے افسران کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کرنے والی عوام میں مقبول ہردلعزیز شخصیت جنوبی پنجاب کے صدر چیمبر آف ایگریکلچر و زمیندار اعلیٰ اوچشریف شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے جنہیں معززین و عمائدین علاقہ سمیت رشتے دار اور قریبی دوست احباب نے ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ ائیرپورٹ روانہ کیا شیخ ناصر سلیم سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی فیملی سے مل کر وطن واپس لوٹیں گے۔