Advertisements

مارچ 2022 تک حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہوجائےگا۔ شاھد خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi
Advertisements

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی، نے (ن) لیگ کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر  میاں بلیغ الرحمن اور ضلعی سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن)  ملک میں فطسائی حکومت کے خاتمے اور موجودہ نااہل  حکمرانوں کے ناپاک  عزائم، کے خلاف بند باندھنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اب حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔ اور ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے عام انتخابات کا انعقاد کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ  ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت  ، پارلیمنٹ ، آئین، اور قانون کی بالادستی اور  عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے  پر عزم اور بھر پور کوشش کررہی ہے نااہلوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا اکثریتی طبقہ دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگیا ہے۔ تعلیم ، مہنگی کردی گئی ہے مگر قوی امید ہے کہ مارچ  2022 تک حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔