مریم نواز نے پارٹی صدارت سنبھالی تو فیصلہ کروں گا آگے چل سکتا ہوں یا نہیں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
Advertisements
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے مریم نواز نے پارٹی صدارت سنبھالی تو فیصلہ کروں گا جماعت میں آگے چل سکتا ہوں یا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مریم نواز نہ میری لیڈر ہیں، نہ اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ پارٹی کی لیڈر ہیں۔
Advertisements
مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے پر پارٹی عہدہ چھوڑنے والے لیگی رہنما کا کہنا تھا مریم نواز نے پارٹی صدارت سنبھالی تو فیصلہ کروں گا مسلم لیگ ن میں آگے چل سکتا ہوں یا نہیں۔
آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملا تو الیکشن ہی نہیں لڑوں گا جبکہ نئی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔