شاہد بشیر چوہدری نویں مرتبہ بلا مقابلہ پریس کلب چنی گوٹھ کے بلا مقابلہ صد منتخب
چنی گوٹھ (نامہ نگار) مرکزی پریس کلب چنی گوٹھ کے انتخابات 2023ء مکمل ہو گئے، سینئر صحافی شاہد بشیر چوہدری نویں مرتبہ بلا مقابلہ صدر جبکہ عبدالحفیظ انجم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ دیگر عہدیداروں میں چیئرمین پریس کلب چوہدری محمد خالد گجر، وائس چیئرمین شاہ میر خان، سینئر نائب صدر محمد عمران چوہدری، نائب صدر احسان اللہ خان لاشاری ، نائب صدر ملک مظہر سعید، عبد الحفیظ فہیم نائب صدر ، راؤ رضوان علی فنانس سیکرٹری ، ملک محمد آصف جوائنٹ سیکرٹری ، مطیع الرحمن ملک سیکرٹری اطلاعات ، عطاء الرحمٰن ملک آفس سیکرٹری ، محمد اجمل باجوہ چیئرمین مجلس عاملہ ، رئیس بلال حسین سیکرٹری کلچرل ونگ ، سید فہیم شاہد ہاشمی پریس سیکرٹری ، جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں زاہد بشیر چوہدری ، چوہدری غلام مصطفیٰ ، شہباز خان بلوچ ، محمد عبداللہ چوہدری اور ملک فہد حفیظ منتخب ہوئے۔نومنتخب عہدےداروں کی تقریب حلف برداری آئندہ ماہ منعقد ہو گی ۔ جبکہ نومنتخب عہدے داروں کو سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ ، مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما مخدوم سید عامر علی شاہ ، سابق چیئرمین یونین کونسلز مہر محمد صدیق ، ملک راشد محمود نائچ اور دیگر دوست احباب نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔