Advertisements

پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری کیلئے پہلا مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ

Shahid Bashir Receicves First Mazhar Rasheed Best Reporting Community Award
Advertisements

انہوں نے روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی سے وصول کیا

احمد پور شرقیہ: ڈیجیٹل روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے پہلا مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر اور نمائندہ جنگ شاہد بشیر چوہدری کی چنی گوٹھ اور اس کے نواحی علاقوں کی کمیونٹیز کے مسائل کو اجاگر کرنے کے اعتراف میں دیا گیا جو انہوں نے روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی سے وصول کیا -خیال رہے کہ چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے 22 اکتوبر کو اوچشریف میں جرنلسٹس کنونشن کے موقع پر اپنے دیرینہ ساتھی پریس کلب مبارکپور کے صدر مظہر رشید مرحوم کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہر سال مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا چنانچہ یہ پہلا ایوارڈ شاہد بشیر چوہدری نے وصول کیا

Advertisements