Contact Us

پریس کلب چنی گوٹھ کے انتخابات شاہد بشیر چودھری صدر ، عبد الحفیظ انجم جنرل سیکرٹری منتخب

All cadidates elected unopposed in annual elections of Press Club Chanigoth

انتخابات 2024/25 کے تمام عہدیداران متفقہ طور پر چن لئے گئے پریس کلب کی تقریب حلف برداری آئیندہ ماہ منعقد ہوگی

چنی گوٹھ (نامہ نگار ) پریس کلب چنی گوٹھ کے انتخابات 2024/25 مکمل ہو گئے تمام عہدیداران متفقہ طور پر چن لئے گئے۔ شاہد بشیر چودھری صدر ، عبد الحفیظ انجم جنرل سیکرٹری پریس کلب چنی گوٹھ منتخب ہو گئے ۔دیگر عہدیداران میں چودھری خالد گجر چیئرمین ، محمد عمران چوہدری سینئر نائب صدر ، عبد الحفیظ فہیم نائب صدر ، شاہ میر خان نائب صدر اول ، احسان اللہ خان لشاری نائب صدر دوم ، راؤ رضوان علی سیکرٹری فنانس ، ملک محمد آصف ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، محمد طاہر اویس جوائنٹ سیکرٹری ، مطیع الرحمان ملک سیکرٹری اطلاعات ، عطا الرحمان مدنی سیکرٹری کلچرل ونگ ، فہیم ہاشمی آفس سیکرٹری ، چودھری محمد اجمل باجوہ چیئرمین مجلس عاملہ ، ممبران مجلس عاملہ میں ملک سجاد گھلو ،محمد عبداللہ شاہد ، چودھری الطاف احمد ، ملک مظہر سعید ، رئیس بلال حسین ، ملک فہد حفیظ انجم ، محمد زاہد چودھری ، زاہد بشیر چودھری ، شامل ہیں ۔ پریس کلب کی تقریب حلف برداری آئیندہ ماہ منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں