شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھالیا
Advertisements
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے قائد ایوان کے انتخاب میں 174 ووٹ حاصل کیے تھے۔
Advertisements