شہباز شریف کی آصف زرداری اور فضل الرحمان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقاتیں

shahbaz-sharif-meets-asif-ali-zardari-and-fazal-ur-rehman-at-pm-house

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں

 مولانا فضل الرحمان کی پہلے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، حکومت کے مستقبل پر مشاورت  کی گئی
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں فوری الیکشن یا سخت معاشی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں