Contact Us

شہبازشریف کا تحفہ بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے تعلیمی اخراجات ختم

shehbaz sharif

حکومت پاکستان ایسے طلباء و طالبات کے 50فیصد اخراجات اسلامیہ یونیورسٹی کو ادائیگی کرے گی جبکہ باقی 50فیصد اخراجات یونیورسٹی اپنے وسائل سے مہیا کرے گی

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے بڑا تحفہ ۔بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے تعلیمی اخراجات ختم کردئیے گئے۔بلوچستان اور سابق فاٹاکے طالب علموں کی اعلی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم نے اقدام اٹھایا۔اقدام کا مقصد قومی اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کا فروغ ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علم مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لیے تعلیمی پیکج سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری۔طالب علموں کے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی جبکہ پچاس فیصد فیس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ادا کرے گی۔وزیراعظم کی ہدایات پر یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم بھی بحال کردئیے گئے۔متعلقہ طالب علموں کو یونیورسٹی کی طرف سے جاری نوٹس بھی واپس ہوگئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اسی طرح کی سہولیات وزیراعلی پنجاب کے طورپر طالب علموں کو دی تھیں۔دریں اثناء ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نو ٹیفیکیشن کے مطابق آج گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ عامر اشرف خواجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شائستہ سہیل اور بلوچستان کے سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلا س میں طے پایا کہ بلوچستان اور سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اعلیٰ تعلیم،قومی یکجہتی اور ترقی کا حصہ بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ریزروڈسیٹس پر آنے والے ان علاقوں کے طلباء و طالبات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ حکومت پاکستان ایسے طلباء و طالبات کے 50فیصد اخراجات کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ادائیگی کرے گی جبکہ باقی 50فیصد اخراجات یونیورسٹی اپنے وسائل سے مہیا کرے گی۔ 

مزید پڑھیں