شہباز شریف کا جیت کر احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کا اعلان
میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے اور دوبارہ جنوبی پنجاب میں ترقی کاایک مرتبہ پھر دور شروع ہوگا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کا میونسپل اسٹیڈیم احمدپورشرقیہ میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)سابق وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف نے میونسپل اسٹیڈیم احمدپورشرقیہ میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احمدپورشرقیہ کے عوام (ن)لیگ کوووٹ دے کر کامیاب کریں۔میں یہاں کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ حکومت میں آتے ہی احمدپورشرقیہ کو ضلع کادرجہ دیں گے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے کام کیاہے ۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے اور دوبارہ جنوبی پنجاب میں ترقی کاایک مرتبہ پھر دور شروع ہوگا۔انہوں کہا تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کےامیدوار قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی،امیدوار ایم پی اے سردارخالد محمودوارن ،امیدوار ایم پی اے قاضی عدنان فرید،نے بھی خطاب کیا۔جلسہ گاہ کے پرجوش حاضرین نے مسلم لیگ (ن)زندہ باد اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف زندہ باد کے نعروں سے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ڈی پی او سید محمد عباس اور ڈی ایس پی احمدپورشرقیہ فرخ جاوید نے سیکورٹی کے انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے ۔