لندن میں شہباز، نواز ملاقات
آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری آئندہ ہفتے بھجوائے جانیکا فیصلہ —- لانگ مارچ سے کسی دباو کا شکار نہیں ہوں گے, نواز شریف رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے
لندن میں ن لیگ کے قائد اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ نواز شریف رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے، نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری آئندہ ہفتے بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن لندن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ سے کسی دباو کا شکار نہیں ہوں گے۔ لانگ مارچ کے شرکا سے قانون کے مطابق ڈیل کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق اہم تقرری مقررہ وقت پر وزیراعظم کریں گے، وزیراعظم وطن واپس پہنچ کر حکومتی اتحادی رہنماؤں سے آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے۔ نواز شریف رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے جبکہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری اگلے ہفتے بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلمان شہباز اور حسین نواز بھی میں شریک تھے، لیگی رہنماؤں کی ملاقات تقریباًساڑھےتین گھنٹےجاری رہی۔