پاکستان تحریک انصاف نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام حلقوں سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمارے امیدوار ہوں گے
عوام مطالبہ کر رہے ہیں ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، 16 مارچ کوعوام واضح پیغام دیں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاخیر آئین شکنی ہے، 90 روز سے زیادہ عرصہ گزارنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آئین اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات کا پابند ہے, مزید تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہوگی، تاخیر کے بعد آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوگی۔