Advertisements

ضمنی انتخابات عمران خان 33 حلقوں سے امیدوار ہوں گے

PTI chairman imran khan
Advertisements

 پاکستان تحریک انصاف نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام حلقوں سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمارے امیدوار ہوں گے

عوام مطالبہ کر رہے ہیں ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، 16 مارچ کوعوام واضح پیغام دیں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

Advertisements

شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاخیر آئین شکنی ہے، 90 روز سے زیادہ عرصہ گزارنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آئین اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات کا پابند ہے,  مزید تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہوگی، تاخیر کے بعد آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوگی۔