شاہ محمود قریشی کے بھانجے معین ریاض قریشی پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مقرر
Advertisements
پاکستان تحریک انصاف نے معین الدین ریاض قریشی کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے معین ریاض قریشی کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Advertisements
واضح رہے کہ عون عباس بپی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد جنوبی صدر کا عہدہ خالی ہوا تھا۔ معین قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بھانجے ہیں