Advertisements

سینیئر پروڈیوسر شفقت عباس ملک پاکستان ٹیلی ویژن ملتان مرکز کے جنرل مینیجر تعینات

Shafqat Abbas Malik appointed as General Manager Pakistan Television Centre Multan
Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ،رجسٹرار محمد شفیع الرحمن، چیئرمین میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا ڈائریکٹر ایلومنائی ڈاکٹر شاہد محمود اور ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمد خالد کی جانب سے ترقی یاب ہونے پر شفقت عباس ملک کو مبارکباد

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے سرپرست اور مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کا بھی شفقت عباس ملک کو ہدیہ تہنیت اور نیک خواہشات کا اظہار

Advertisements

پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر شفقت عباس ملک کو پاکستان ٹیلی ویژن ملتان مرکز کا جنرل منیجر تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جنرل منیجر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ شفقت عباس ملک نے 2008 میں پاکستان ٹیلیویژن میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس سے پہلے وہ ملتان مرکز پر شعبہ حالات حاضرہ کے سربراہ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا، ڈائریکٹر ایلومنائی ڈاکٹر شاہد محمود اور ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز شہزاد احمد خالد نے ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ شفقت عباس ملک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایلومنائی ہیں انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے میڈیا اسٹڈیز کی ڈگری مکمل کی۔

دریں اثناء آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی( اے پی آر این ایس) کے سرپرست اور چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے بھی شفقت عباس ملک کو پاکستان ٹیلی ویژن ملتان مرکز کا جنرل مینیجر تعینات ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور انکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے -خیال رہے کہ شفقت عباس ملک احمد پور شرقیہ شہر کے رہائشی ہیں