انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر شفقت عباس کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات
Advertisements
ہم عصروں میں وُہ ایک ایماندار اور سنجیدہ بیوروکریٹ کے طور پر مانے جاتے ہیں ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا ہدیہ تہنیت
اسلام آباد(پ۔ر) انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر شفقت عباس کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات
Advertisements
تعینات کردیاگیاہے۔ اس وقت وُہ ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی لاہور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ شفقت عباس کا شمار انفارمیشن گروپ کے سینئر اورقابل افسران میں ہوتا ہےسروس کیرئیر کے دوران شفقت عباس وزارت اطلاعات اور اُس کے ماتحت اداروں میں مختلف اہم عہدوں سمیت وزارت داخلہ اور وزیر اعظم ہاؤس میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔
ادھر مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے جناب شفقت عباس کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے