Contact Us

ایکسئن میپکو شفیق الرحمن لاشاری دوماہ کیلئے تربیتی کورس کیلئے منتخب

XEN MEPCO Ahmadpur East

احمد پورشرقیہ (سٹاف رپورٹر) ایگزیکٹوانجینئر میپکو سب ڈویژن احمد پورشرقیہ شفیق الرحمن لاشاری کو اٹھارویں سے 19ویں گریڈمیں پروموشن کیلئے134ویں مڈل مینجمنٹ کورس کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے جو 24۔ اکتوبر سے واپڈاانجینئر نگ اکیڈمی فیصل آباد میں شروع ہو گا اور 23نو مبر2022ء تک جاری رہے گا۔ دو ماہ کے اس تربیتی کورس میں شرکت کیلئے ایکسیئن شفیق الرحمن لاشاری نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا جبکہ انکی جگہ عارضی طور پر دو ماہ کیلئے ایکسیئن شیخ شمس الحق کی تقرری عمل آئی ہے۔ میپکوسٹاف نے شفیق الرحمن لاشاری کو تربیتی کورس میں شرکت کیلئے انہیں پھولو ں کے ہار پہنا کر الوداع کیا۔

مزید پڑھیں