Advertisements

سیٹلائٹ ٹاؤن ایکس بلا ک گلی نمبر 1 کی سیوریج لائن بند

Sewerage Line Blocked in Street No. 1, X Block, Satellite Town
Advertisements

گٹروں کا گند ہ پانی گلی میں بھر گیا۔ مکین پریشان, اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر او ر بلدیہ کے چیف آفیسر سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سیٹلائٹ ٹاؤن ایکس بلا ک گلی نمبر 1 کی سیوریج لائن بند ہونے سے گٹروں کا گند ہ پانی گلی میں بھر گیا۔ مکین پریشان۔ تفصیل کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤ ن ایکس بلاک گلی نمبر 1 کی سیوریج لائن گزشتہ ایک ہفتہ سے سیوریج لائن بند پڑی ہوئی ہے اور گٹروں کاگندہ پانی گٹروں سے اُبل کر باہر گلی میں پھیل گیا۔ جس کی وجہ سے پوری گلی میں بد بو اور تعفن پھیل گیا ہے۔ جبکہ یہاں کے مکینوں کو یہاں سے گزرنے میں بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے کو چے کے مکینو ں چوہدر ی محمد خالد، محمد منور، ارشاد احمد،منیر احمد نے اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر او ر بلدیہ کے چیف آفیسر سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements