Advertisements

مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ شہر احمد پور شرقیہ میں شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا

AhmedpurEast map
Advertisements

راؤ کالونی، محلہ حسین آباد، محلہ لوہارو، محلہ نور شاہ بخاری ، میں سیوریج کی بندش سے گٹر ابل رہے ہیں ۔ اور گلیوں میں کھڑا گندہ پانی مکینوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے


شہریوں محمد خالد محمد اقبال، محمد منور، عمران احمد محمد افضل ، اعجاز احمد کا ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ  

Advertisements


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ شہر احمد پور شرقیہ میں شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ شہر کے مختلف محلہ جات میں سیوریج کا گندہ پانی جمع مکینوں کا گلیوں سے گزرنا محال ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ شہر میں سیوریج کی صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ اور راؤ کالونی، محلہ حسین آباد، محلہ لوہارو، محلہ نور شاہ بخاری ، میں سیوریج کی بندش سے گٹر ابل رہے ہیں ۔ اور گلیوں میں کھڑا گندہ پانی مکینوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے۔ گندے پانی سے اُٹھنے والی بدبو اور تعفن سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے بلدیہ کی کاوشوں کے باوجود سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ہے شہریوں محمد خالد محمد اقبال، محمد منور، عمران احمد محمد افضل ، اعجاز احمد نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بلد یہ ذرائع کے مطابق ٹیمیں سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور جلد اس مسئلہ پر قابو پالیا جائے گا