Advertisements

قصبہ فیروزہ کے محلہ پرانہ کارخانہ اور کارخانہ بازار میں سیوریج اور ٹف ٹائل لگانے کا کام شروع

Sewerage and Tuff Tile laying work started in Feroze.
Advertisements

فیروزہ پی اینڈ ڈی کی فراہم کردہ ساڑھے تین کروڑ روپے کی گرانٹ سے قصبہ فیروزہ کی گنجان آبادی محلہ پرانہ کارخانہ اور کارخانہ بازارمیں سیوریج اور ٹف ٹائل لگانے کا کام شروع کردیا گیا،تفصیل کے مطابق قصبہ فیروزہ کی گنجان آبادی محلہ پرانا کارخانہ اور کارخانہ بازارجہاں پر سیویج کا نظام مفلوج تھا اورعوام گا گزرنا محال تھا میں پی ایم ڈی کی طرف سے فراہم کردہ ساڑھے تین کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے کام کاآغاز کردیا گیا ہے،جس کاافتتاح سماجی کارکن جام احمدبخش نے کیا،خصوصی گرانٹ سے گنجان آبادی میں سیوریج کا پرانا مسلہ حل ہونے میں مدد ملے گی جبکہ کارخانہ بازار میں ٹف ٹائل لگانے سے آمدورفت میں آسانی ہو گی،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدررانا عبدالحمیدزرگرجنرل سیکرٹری رانا محمدشاہد زرگر اورانجمن تاجران فیروزہ کے بانی وصدرعبدالرشید چوہدری نے سیوریج اور ٹف ٹائل لگانے کے اقدام کوعلاقہ کے مسائل کے حل میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔