تحصیل احمد پور شرقیہ میں بھی سیلاب سے متعدد مواضعات ، بستیاں اور فصلات متاثر ہوئی ہیں عارف عزیز شیخ

سیلاب کا مزید بہت بڑا ریلا آ رہا ہے جو کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کے مزید علاقوں کو متاثر کرے گا اور بہت بڑی تباہی مچائے گا سابق ایم این اے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں بھی متعدد مواضعات ، بستیاں اور فصلات متاثر ہوئی ہیں ، حکومت متاثرین کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ سیلاب کا مزید بہت بڑا ریلا آ رہا ہے جو کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کے مزید علاقوں کو متاثر کرے گا اور بہت بڑی تباہی مچائے گا ، انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس چارہ اور دیگر فصلیں زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ ہونے والے افراد کو ابھی سے محفوظ مقامات پر منتقل کرے اور ان کو راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی امداد کا بھی بندوبست کرے ۔