Advertisements

بہاول نگر اور رحیم یار خان اضلاع کے متعدد وفود کی صادق گڑھ پیلس آمد پرنس بہاول عباسی سے ملاقاتیں

Several delegations met with Prince Bahawal
Advertisements

صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول عباسی سے ملاقات کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا علاقائی و عوامی مسائل پر تبادلہ خیال اور عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو

میں اپنے عظیم اسلاف کی شاندار روایات پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خوشی غمی میں برابر شریک ہوں پرنس بہاول عباسی کی گفتگو دکھی انسانیت کا خدمت میرا مشن ہے

Advertisements

ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں بہاولپور ڈویژن کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد کا تانتا بندھ گیا جو روزانہ کی بنیاد پر پرنس بہاول عباسی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں گزشتہ روز چشتیاں، ترنڈہ محمد پناہ ، لیاقت پور کے علاوہ ڈیرہ نواب اور احمد پور شرقیہ سے  تعلق رکھنے والے متعدد عوامی وفود نے پرنس بہاول خان عباسی سے علیحدہ علیحدہ ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال اور ائندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا-

پرنس بہاول عباس خان عباسی نے رحیم یار خان اور بہاول نگر اضلاع کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے عظیم عباسی اسلاف نے اپنے 300 سالہ دور اقتدار میں ریاست بہاولپور کے عوام میں پیار و محبت کے جو چراغ روشن کیے تھے ان کی ضیا اب تک موجود ہے  اس بات کا یہ ثبوت ہے کہ آج آپ دور افتادہ علاقوں سے مجھے ملنے صادق گڑھ پیلس آئے ہیں-

پرنس بہاول  خان عباسی نے کہا کہ وہ اپنے عظیم اسلاف کے نقش قدم پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں – دکھی انسانیت کا خدمت ان کا مشن ہے جس کے لیے انہوں نے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سےوہ عوام کی خوشی غمی میں برا بر شریک ہیں انشاء اللہ عوام سے اُن کا قریبی تعلق تا زیست برقرار رہے گا –

بہاول نگر اور رحیم یار خان اضلاع سے آنے والے وفود نے پرنس بہاول عباسی کو اپنے اپنے علاقے کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی منظور کر لیا اور انہیں بتایا کہ وہ عنقریب اپنے و زٹ کا شیڑول تیار  کر کے ان کے علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ عام لوگوں سے ملاقات کریں گے اور چشتیا ں میں داد پوترا برادری کے ایک کنونشن سے بھی خطاب کریں گے