Advertisements

ساتویں خانہ و مردم شماری کا بہاول پور ضلع میں آغاز ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے افتتاح کیا

Seventh Census Commencement in Bahawalpur District
Advertisements

بہاول پور:یکم/مارچ :ساتویں خانہ و مردم شماری کا بہاول پور ضلع میں آغاز ہو گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آفیسر شماریات ریاض احمد، ایڈیشنل کمشنر(رابطہ) فیصل عطاء اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے تمام امور بہتر انداز مین انجام دیئے جائیں اور متعلقہ افسران و سٹاف اپنی ذمہ داریاں جذبہ حب الوطنی سے سرشارہو کر ادا کریں۔ چیف آفیسر شماریات ریاض احمد نے بتایا کہ یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے جو کہ ٹیبکے ذریعہ کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے چار دن لسٹنگ کا کام ہو گا جس میں عمارتوں پر نمبر لگائے جائیں گے اور چند بنیادی معلومات حاصل کی جائیں گی جن میں گھر کے سربراہ کا نام، سربراہ کا موبائل فون نمبر، گھریلو معاشی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ بعد ازاں مردم و خانہ شماری کا عمل شروع ہو گا جس میں گھر سے متعلق معلومات دی جائیں گی۔