چنی گوٹھ (نامہ نگار) عباسیہ کینال ریلوے پھاٹک کے مقام پر کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آ کر تقریباً ستر کے قریب گائیں بھینسیں اور بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں ۔ تفصیل کے مطابق چولستان سے آئے ہوئے جانور جو کہ ریلوے پھاٹک عباسیہ کینال چنی گوٹھ کے قریب ریلوے لائن عبور کر رہے تھے کہ کراچی جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے نیچے آ گئے اور تقریباً ستر کے قریب گائیں ، بھینسیں اور بھیڑ بکریاں کٹ کٹ کر نہر میں گرتی رہیں ، ان جانوروں کی قمیت کروڑوں روپے بیان کی جاتی ہے ، جانوروں کے کٹنے سے نہر کا پانی بھی خون آلود ہو گیا اور باہر بھی جانوروں کے اعضاء ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں