نواحی علاقہ علی کھاڑک میں آوارہ کتوں کے حملے سات افراد زخمی, علاقہ میں خوف وہراس
ایک شدید زخمی کو بہا ول پور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا پہلے بھی کتوں کے کاٹنے سے متعدد افراد اور مویشی زخمی ہوچکے ہیں
اسکی اطلاع مقامی انتظامیہ کو د ی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی, مکینوں نے مقامی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں سے فی الفور آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیاہے۔
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) نواحی علاقہ علی کھاڑک میں آوارہ کتوں کے حملے سات افراد زخمی۔ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ انتظامیہ سے فوری طورپر کتوں کی تلفی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ کے نواحی علاقہ علی کھاڑک میں گزشتہ روز آورہ کتوں نے حملہ کرکے سات افراد عبدالرشید، کالا، نادر، زوجہ محمد شفیع، بختہ مائی، زوجہ محمد حنیف، اور محمد موسیٰ کے پوتے کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ ایک شدید زخمی کو بہا ول پور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے آوارہ کتوں کے حملہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے پریشان ہیں یہاں کے مکینوں محمد قیصر، حشمت علی، محمد شفیع، محمد طالب اور عالمگیر نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی کتوں کے کاٹنے سے متعدد افراد اور مویشی زخمی ہوچکے ہیں۔ جن کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو د ی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں سے فی الفور آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیاہے۔

