بہاول پور میں برن یونٹ کے قیام اور حاصل پور میں کارڈیو ٹراما سنٹر کو مکمل فعال بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے کمشنر راجہ جہانگیر انور

set-up-burn-unit-in-bahawalpur-and-cardio-trauma-center-in-hasilpur

بہاول پور:23/مئی ( )کمشنر اول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق بہاول پور میں برن یونٹ کے قیام اور حاصل پور میں ک کارڈیو ٹراما سنٹر کو مکمل فعال بنانے کے لئے تیز تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایم ڈی سی ڈی اے مہر خالد احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال مکوال، پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، ایکسئن فرخ وڑائچ، سپرنٹنڈنگ انجینئرہائی وے طارق ملغانی اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ حاصل پور میں کارڈیک و ٹراما سنٹر کو مکمل فعال کرنے کے لئے ضروری مشینری کی تنصیب اور ڈاکٹرز و سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔اجلاس میں اُچ شریف تا احمد پور شرقیہ دو رویہ سڑک کی تعمیر، حاصل پور روڈ سے تجاوزات کے خاتمہ، نہروں کی بھل صفائی اور پانی کی تقسیم اور دیگر ترقیاتی امور بارے جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں