Advertisements

اوچشریف سول سوسائٹی کے صدر عمر خورشید سہمن کی سماجی خدمات کے اعتراف میں تاج پوشی اور دیگر عہدے داروں کی دستار بندی کی تقریب

Sheikh Nasir Saleem
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) خدمت خلق سے نہ صرف دلی راحت و چین ملتا ہے بلکہ پروردگار کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ۔

تفصیل کے مطابق سول سوسائٹی اوچشریف کے زیر اہتمام العباس میرج ہال میں صدر سول سوسائٹی عمر خورشید سہمن کی خدمات کے اعتراف میں تاج پوشی اور سول سوسائٹی کے عہدیداران کی دستار بندی کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سیاسی ، عوامی ، سماجی ، صحافتی شخصیات کے علاوہ معززین و عمائدین علاقہ مخدوم سید سبطین حیدر بخاری ، مخدومزادہ سید احمر رضا گیلانی ، مخدوم سید مٹھل سئیں ، محمد صدیق خان ، میاں ہارون ، مخدوم سید شان حیدر بخاری ، مخدوم سید یاور عباس بخاری ، مجیب الرحمن مڑل ایڈووکیٹ ، زبیر خان نیازی ، مخدوم سید فیض مصطفی بخاری ، سردار ملک ذوالقرنین وارن ، شیخ جنید ، ضیاءالحق شہزاد ، عبداللہ مستوئی ، سجاد حسین ، اعجاز مستوئی ، شفیق شہزاد ، مرید احمد بھٹہ ، کامران بخاری ، شہنشاہ بخاری ، خواجہ سلیم عباس ، ڈاکٹر ذوالفقار ، سیف الرحمن گھلو ، رجب حسین ، حافظ جمیل لنگاہ ، ایس ایچ او تھانہ اوچشریف پولیس انسپکٹر اظہر اقبال ، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ آصف رشید ، ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر چوہدری اظہر جاوید ، خواجہ غلام شبیر ، حبیب اللہ خان ، میاں محمد عامر صدیقی ، محمد ساجد ، اظہر مغل ، وہاب خان ، سید مجتہد رضوی ، شہباز خان ، ثناءاللہ ، ساجد حسین بنوں ، سید خضر بخاری ، بلال شکرانی ، راءو خالد ، اظہر علی دانش ، شمیم اختر ، ندیم شفیع ، ارشاد احمد ، ملک زاہد صابر ، شمس خان رند و دیگران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی تقریب میں سربراہ سول سوسائٹی محمد اکمل شیخ نے آئندہ سال کے آخر تک متعدد غریب نادار یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرانے کا اعلان کیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی جنوبی پنجاب کے صدر چیمبر آف ایگری کلچر و ممبر سی سی ایم جی شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ نے صدر سول سوسائٹی عمر خورشید سہمن کی تاج پوشی جبکہ دیگر عہدیداران کی دستار بندی کرائی اور شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت خلق ایک ایسا جذبہ ہے جس سے نہ صرف دلی راحت و چین ملتا ہے بلکہ یہ پروردگار کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے خدا کی مخلوق پر مہربان اور احسان کرنے والے افراد پر خدا راضی اور خوش ہوتا ہے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے انہوں نے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار سول سوسائٹی اوچشریف کے عہدیداران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں شرکاء کے لیے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Advertisements
Sheikh Nasir Saleem 2
اوچ شریف : جنوبی پنجاب کے صدر چیمبر آف ایگری کلچر و ممبر سی سی ایم جی شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سول سوسائٹی اوچشریف کے صدر عمر خورشید سہمن کی تاج پوشی و دیگر عہدیداروں کی دستار بندی کراتے ہوئے