بلوچستان میں مسلسل سرائیکی مزدوروں کا ناحق قتل عام, شہداء کے لواحقین کو پانچ کروڑروپے فی کس امداد کا اعلان کیاجائے مخدوم سید مہدی الحسن شاہ
میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ نام نہاد کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لوگ سرائیکی اور پنجابی کا تضاد نہیں سمجھتے محمد اکبرانصاری ایڈووکیٹ
سرائیکی وسیب کی روہی تھل دامان کی اراضیات پر عہدوں کی طاقت کی بنیاد پر مخصوص مائنڈ سیٹ قبضے کررہے ہیں مظہر کات
بارایسوسی ایشن احمدپورشرقیہ کا فورم سرائیکی تحریک کا نقطہ نظر واضح کرنے کیلئے حاضر ہے پرامن،آئینی،جمہوری جدوجہد کو سراہتے ہیں صدر بار دیوان سیدعبدالرشید بخاری ایڈووکیٹ
سرائیکستان جمہوری پارٹی کے چیئرمین،نوجوان تحریک کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ آمد محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ کے چچا منظور انصاری کے انتقال پر تعزیت اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
احمدپورشرقیہ ( پریس ریلیز ) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ محمد اکبر انصاری کے چچا حاجی منظور احمد انصاری کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیئے سرائیکستان جمہوری پارٹی کے چیئرمین مخدوم سید مہدی الحسن شاہ،صدر سید مطلوب بخاری،نوجوان تحریک کے سربراہ مظہر عباس کات نے اپنے وفد کے ہمراہ ا انکے چیمبر میں فاتحہ خوانی کیلئے تشریف لائے،اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر دیوان سید عبدالرشید بخاری،سینئر قانون دان محمد رفیق سومرو بھی موجود تھے،فاتحہ خوانی کے بعد سربراہ سرائیکستان جمہوری پارٹی نے میڈیاٹاک میں کہا کہ بلوچستان میں مسلسل سرائیکی مزدوروں کا ناحق قتل عام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور حکومت وقت کو مطالبہ کرتا ہوں کہ شہداء کے لواحقین کو پانچ کروڑروپے فی کس امداد کا اعلان کیاجائے اور شہداء کے بچوں کو روزگار فراہم کیاجائے اور مجوزہ آئینی ترامیم میں سرائیکی صوبہ سے متعلق ترامیم کو بھی شامل کیاجائے اور سرائیکی وسیب میں انڈسٹریل ذون قائم کیئے جائیں، مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان سرائیکی پارٹی محمد اکبرانصاری ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ نام نہاد کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لوگ سرائیکی اور پنجابی کا تضاد نہیں سمجھتے، بلوچ حقوق کے نام پر دہشتگردی کرنیوالے خود بلوچوں سے دشمنی نبھارہے ہیں، اگر حقوق کی بات ہوتی تو کوئی مظلوم قوم کسی دوسری مظلوم قوم پر ظلم نہیں کرسکتی،بین الاقوامی سازش کے تحت ”را“اور ”موساد“ کے ایجنٹ اور سی پیک مخالف قوتیں ان دہشتگردوں کے ذریعے آسان حدف سرائیکی مزدوروں کا قتل عام کرارہی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی امن،امان کی صورتحال کو خراب کرنا ظاہر کرکے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ان دہشتگردوں کیخلاف سخت ملٹری آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں،مطلوب بخاری صدر پارٹی نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا تخت لاہور کی جانب سے مسلسل استحصال کیاجارہاہے، مظہر کات نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی روہی تھل دامان کی اراضیات پر عہدوں کی طاقت کی بنیاد پر مخصوص مائنڈ سیٹ قبضے کررہے ہیں، پنجاب کی زیادتی کی وجہ سے سرائیکی ناحق قتل ہورہے ہیں، دیوان سیدعبدالرشید بخاری ایڈووکیٹ صدر بار نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور سرائیکی تحریک سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارایسوسی ایشن احمدپورشرقیہ کافورم انکا نقطہ نظر واضح کرنے کیلئے حاضر ہے وہ اور ان کے گروپ کے رفقاء بارایسوسی ایشن احمدپورشرقیہ کے دیگر ممبران پرامن،آئینی،جمہوری جدوجہد کو سراہتے ہیں اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں،مخدوم سید مہدی الحسن شاہ اور دیوان سید عبدالرشید بخاری ایڈووکیٹ نے حاجی منظور احمد انصاری کے ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے علیحدہ علیحد ہ دُعاکروائی۔