Contact Us

‪سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ کی قیادت میں شہباز شریف کی احمد پور شرقیہ آمد پر احتجاجی مظاہرہ

Seraiki Party demonstration against Shehbaz Sharif on his arrival for AhmedpurEast public meeting

یہ وہی شہباز شریف ہے جس نے 2013 کے الیکشن سے قبل دو صوبوں کے قیام کا وعدہ کیا تھا اور سرائیکی وسیب سے کلین سویپ کرنے کے بعد کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک اپنی موت آپ مر گئی ہے پاکستان سرائیکی پارٹی

احمد پور شرقیہ ( پریس ریلیز ) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی احمد پور شرقیہ آمد پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کیا، احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں کی تعداد میں سرائیکی پارٹی کے کارکنوں ودیگر شہریوں نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیب دشمن شہباز شریف کی احمد پور شرقیہ آمد پر ہم سخت احتجاج کرتے ہیں، یہ وہی شہباز شریف ہے جس نے 2013 کے الیکشن سے قبل دو صوبوں کے قیام کا وعدہ کیا تھا اور سرائیکی وسیب سے کلین سویپ کرنے کے بعد شہباز شریف نے انتہائی ڈھٹائی اور بے شرمی سے کروڑوں لوگوں کے مستقبل کے ضامن صوبہ سرائیکستان کی تحریک کے متعلق کہا تھا کہ سرائیکی وسیب سے ن لیگ کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک اپنی موت آپ مر گئی ہے، مزید برآں اس نے اپنے دور اقتدار میں ڈیرہ نواب تا ہیڈ پنجند ریلوے ٹریک اور خانپور تا چاچڑاں ریلوے ٹریک کوڑیوں کے مول خرید کرکے اپنی فاؤنڈری میں بھجوادیئے،احمد پور شرقیہ ضلع کی فزیبلیٹی رپورٹ کو نظر انداز کیا، آئل ٹینکر حادثہ میں جائے حادثہ پر ٹراما سنٹر اور برن سنٹر کا اعلان کیا جس کی تکمیل نہ ہوسکی، ان کے دور اقتدار میں سرائیکی نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں سے محروم کر دیا جاتا ہے اور سرکاری اراضیات اور چولستان کی اراضیات کی وسطی پنجاب میں بندر بانٹ کردی جاتی ہے، پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد اعجاز الرحمن نے کہا کہ ن لیگ نے سرائیکی وسیب کے ساتھ اپنے سابقہ دور اقتدار میں ہمیشہ غلاموں والا سلوک کیا ہے، یہ فاشسٹ جماعت یہاں سے صرف ووٹ لیتی ہے اور سیاسی،مالی اور معاشی فوائد صرف تخت لاہور کو ہی عطا کرتی ہے، جب تک ن لیگ اقتدار میں ہے، سرائیکی وسیب کی قسمت میں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں، ہم وسیب دشمن جماعت ن لیگ کا آخری دم تک پیچھا کریں گے، اس موقع پر نوجوان وکلاء رہنما مہر طارق سرور ایڈووکیٹ، شہزاد گل نیازی ایڈووکیٹ، محمد رفیق سومرو ایڈووکیٹ، محمد جاوید سومرو ایڈووکیٹ، غلام شبیر بھٹی ایڈووکیٹ، عبداللہ بھٹی، کاشف اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، ملک شاہد گڈولہ ایڈووکیٹ، شاہ نواز بھٹی ایڈووکیٹ، عثمان باسط بھٹی ایڈووکیٹ، ملک عبدالغفور ارائیں ایڈووکیٹ، سرائیکی لکھاری جام عمران لاڑ، ظفر خان، محمد عتیق گِل، سیفل بلوچ، صفدر بھٹہ،محسن بخاری، کاشف کمال جلوانہ، عامر کمال جلوانہ، نواب قاسم، محمد امجد منور، وسیم، ملک طاہر، محسن بھٹی اور دیگر سینکڑوں کارکنان نے کالے جھنڈوں سے اور پارٹی پرچموں سے احتجاج کیا اور سرائیکی وسیب دشمن شہباز شریف کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مزید پڑھیں