سرا ئیکی اجرک ڈے ، ملک وزیر کھوکھر نے وفد کے ہمراہ مدیر احسان احمد سحر سمیت مختلف شخصیات کو اجر کیں پہنائیں

سنجیدہ فہم شخصیات نے ملک وزیر کھوکھر کے اس ثقافت پرور اقدام کو سراہا اور انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنما شبّیر لکھیسر اور اعجاز الدین ہمراہ تھے
احمد پور شرقیہ ( عمران لاڑ سے) 6 مارچ سرائیکی اجرک ڈے کے موقع پر معروف کاروباری شخصیت ملک وزیر کھوکھر نے وفد کے ہمراہ شہر احمد پور شرقیہ اور گرد ونواح کے شاعروں ، ادیبوں ، دانشوروں ، صحافیوں ، سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات کو جا کر سرائیکی اجرک پہنائی ، مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر، معروف سماجی شخصیت حاجی محمد عامر شہزاد ، میاں محمد اکمل عباسی ، میاں محمد ہاشم عباسی ، عمران لاڑ ، پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی ، سرائیکی سنگر شرافت علی شافو ، پروفیسر الطاف ڈاہر ، شاہد عالم شاہد ، سید علی رضا کاظمی ، یحییٰ خان کلاچی ، محمد ظفر گڈولہ ، شبیر لکھیسر ، ظفر خان بلوچ ، ملک زبیر کھوکھر ، اعجاز الرحمن ، ڈاکٹر فیاض اعوان ، زاہد محمود خان ، پروفیسر راشد حسین دھرالہ کو سرائیکی اجرک پہنائی گئی ، دریں اثناء سنجیدہ فہم شخصیات نے ملک وزیر کھوکھر کے اس ثقافت پرور اقدام کو سراہا اور انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنما شبّیر لکھیسر اور اعجاز الدین ہمراہ تھے