Contact Us

ولی عہد پرنس بہا ول خان عباسی کی تحریک انصاف سے علیحدگی پارٹی کے لئے بڑا دھچکہ

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi

تحریک انصاف کو اب حلقہ این اے 166سے نئے سرے سے صف بندی کرنی پڑے گی

پرنس بہا ول عباس خان عباسی قومی حلقہ سے پی ٹی آئی کے مضبوط اُمیدور تھے

 احمدپورشرقیہ (  اکبر عباسی نامہ  نگار) نواب آف بہا و ل پور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہا ول عباس خان عباسی ، کی  تحریک انصاف سے علیحدگی پارٹی کے لئے بڑا دھچکہ ہے پارٹی کو اب حلقہ این اے 166سے نئے سرے سے صف بندی کرنی پڑے گی ۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و حلقہ این اے 166سے امید وار پرنس بہا ول  عباس خان عباسی ، جنہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ سیاسی حلقے بہا ول خان عباسی کی تحریک انصاف کی علیحدگی کو بڑادھچکا قرار دے رہے ہیں۔ کیونکہ وہ قومی حلقہ سے پی ٹی آئی کے مضبوط اُمیدور تھے۔ ان کی علیحدگی کے بعد پی ٹی آئی کو قومی حلقہ سے کسی دوسرے مضبوط امیدوار یا دھڑے کو شامل کرنا پڑے گا۔ یا پھر اپنے کسی پرانے نظریاتی کارکن کو اس حلقہ پر ٹکٹ دے کر قسمت آزمائی کرنا پڑ ے گی۔ 

مزید پڑھیں