Advertisements

مرکزی انجمن تاجران کے سینیئر رہنما محمد اسلم بابا کا پرنس بہاول خان عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ

Senior trader leader Aslam Baba hosts dinner in the honour of Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
احمد پور شرقیہ : مرکزی انجمن تاجران کے سینیئر رہنما محمد اسلم بابا سابق کونسلر بلدیہ کی جانب سے پرنس بہاول عباس خان عباسی کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کا تصویری منظر مسلم لیگی رہنما رانا شاہد رفیق اور دیگر سرکردہ تا جر موجود ہیں
Advertisements

 این اے 166 کی قومی نشست پر 2018 کی طرح آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے محمد اسلم بابا کا اعلان

استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگی رہنما رانا شاہد رفیق میاں محمد سلیم اختر ایڈووکیٹ تاجر رہنما میاں محمد خالد، میاں ظہیر انور بابر،میاں حمزہ خالد،میاں محمد علی اور دیگر عمائدین نے شرکت کی

Advertisements


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کے سینیئر رہنما اور سابق کونسلر بلدیہ محمد اسلم بابا نے شالیمار ٹاؤن میں اپنی اقامت گاہ پر آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں مسلم لیگی رہنما ,رانا شاہد رفیق، میاں سلیم اختر ایڈووکیٹ،میاں محمد خالد, میاں محمد حمزہ خالد اور میاں محمد علی  کے علاوہ دیگر عمائدین نے شرکت کی جبکہ شہزاد سہیل خاکوانی،مہر مشتاق احمد ایڈووکیٹ ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان ،مدیرِ احسان احمد سحر  بھی اس موقع پر موجود تھے- میزبان محمد  اسلم بابا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2018 کی طرح اس مرتبے میں بھی قومی نشست پرنس بہاول عباس خان عباسی کی بھرپور حمایت کریں گے اور اپنے وارڈ میں انکی کامیابی کو یقینی بنائیں گے-