Advertisements

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

Senior Provincial Minister Maryam Aurangzeb Attends International Cholistan Desert Rally Prize Distribution Ceremony as Chief Guest
Advertisements

صوبائی وزرا کاظم علی پیرزادہ، صہیب احمد بھرتھ، بلال اکبر خان اور پارلیمانی سیکرٹریز رانا عارف اقبال، صاحبزادہ گزین عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے


بہاول پور: 21 ویں ٹی ڈی سی پی انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی تقریبِ تقسیمِ انعامات ٹی ڈی سی پی ریزورٹ دراوڑ میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ صوبائی وزرا کاظم علی پیرزادہ، صہیب احمد بھرتھ، بلال اکبر خان اور پارلیمانی سیکرٹریز رانا عارف اقبال، صاحبزادہ گزین عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کامیاب ڈرائیورز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

Advertisements

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جیتنے والے ڈرائیورز اور شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی، تھل ریلی، ثقافتی میلوں، بسنت، ہارس اینڈ کیٹل شو اور میلہ چراغاں جیسے ایونٹس کی بحالی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال بعد بسنت، 35 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو اور 19 سال بعد میلہ چراغاں کی بحالی سے پنجاب میں دوبارہ رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چولستان میں گزشتہ پانچ چھ دن سے جاری سرگرمیاں بہترین انتظامات کی عکاس ہیں اور یہ محض چند روزہ ایونٹ نہیں بلکہ خطے کی معیشت، روزگار اور سیاحت سے جڑا ایک جامع منصوبہ ہے۔ برطانیہ، عمان، قطر اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے شرکاء کی شرکت پاکستان کے مثبت اور ثقافتی چہرے کی عکاسی کرتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں 160 تاریخی و سیاحتی مقامات کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جن میں سے 60 مقامات رواں سال مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے قلعہ دراوڑ اور بالخصوص قدیم خطہ ہاکڑہ سے جڑے قلعوں فورٹ عباس، جام گڑھ، موج گڑھ، نور سر اور اسلام گڑھ کی مرحلہ وار بحالی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو، ٹیکسلا، بھیرا، چھانگا مانگا اور بانسرہ گلی سمیت دیگر مقامات کو ایکوٹورزم اور ہیریٹیج ٹورزم کے تحت ترقی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب ٹورزم اتھارٹی قائم کی جا چکی ہے جس کی چیئرپرسن خود وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہیں، جس کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سیاحت کے فروغ اور مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ڈرائیورز کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ سال ڈرائیورز مکمل قانونی تحفظ کے ساتھ مقابلوں میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے تمام ڈرائیورز قوم کے ہیروز ہیں اور حکومت پنجاب ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے ڈیزرٹ ریلی کے منتظمین، ضلعی انتظامیہ بہاولپور، پولیس، پاک فوج، پنجاب رینجرز اور دیگر اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کمشنر بہاول پور مسرت جبیں، آر پی او غازی صلاح الدین، ڈپٹی کمشنر بہاول پور سید حسن رضا، ڈی پی او رانا عبدالواہاب، سیکرٹری ٹورازم سقراط امان رانا اور ایم ڈی ٹی ڈی سی پی عاصم رضا سمیت پوری ٹیم کو چولستان ڈیزرٹ ریلی کے کامیاب انعقاد پر شاباش دی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سابق سینیٹر سعود مجید کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے 2005 ء میں اس ریلی کا آغاز کیا تھا اور آج یہ ایونٹ عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا چکا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکہ مہمانِ خصوصی نے