Advertisements

علی پور کے سینئر سیاستدان سردار عاشق خان گوپانگ کی بنگلہ بخاری کی آمد

Senior Politician Sardar Ashique Khan Gopang of Alipur Arrives at Bangla Bukhari
Advertisements

دربارِ حضرت سید جلال الدین حیدر سرخپوش بخاریؒ پر حاضری دی ,سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری سے ملاقات کی


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) علی پور سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سردار عاشق خان گوپانگ کی بنگلہ بخاری آمد، جہاں انہوں نے دربارِ عالیہ حضرت سید جلال الدین حیدر سرخپوش بخاریؒ پر حاضری دی اور سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد و صدر فقہ جعفریہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری سے ملاقات کی۔اس موقع پر سردار عاشق خان گوپانگ نے مخدوم صاحبان سے خوشگوار ماحول میں خیریت دریافت کی اور روحانی و قلبی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کرائی۔ ملاقات میں باہمی احترام، محبت اور عقیدت کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر مخدوم سید بلال حسین شاہ اور بندی شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

Advertisements