تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے سینیئر فارمیسی ٹیکنیشن حافظ سعد اللہ شیخ 37 سالہ ملازمت کے بعد ریٹائر ہو گئے

حافظ سعد اللہ شیخ نے شیخ زید ہسپتال لاہور سے 1987 میں بطور ڈسپنسر اپنی ملازمت کا آغاز کیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ میں 35 سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے
ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مردو خواتین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے اراکین نے حافظ سعد اللہ شیخ کو ریٹائرمنٹ پر ہار پہنائے ،گلدستے تحائف دیئے اور اُنکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
احمد پور شرقیہ : تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے سینئر فارمیسی ٹیکنیشن حافظ سعد اللہ شیخ اپنی 37 سالہ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے -انہوں نے محکمہ صحت میں اپنی ملازمت کا آغاز 1987ء میں شیخ زید ہسپتال لاہور سے بطور ڈسپنسر کیا تھا – حافظ سعد اللہ شیخ نے بنیادی مرکز صحت میں 1987تا 1989ء تک خدمات انجام دیں اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال احمد پور شرقیہ میں 35 برس تک اپنے طبی فرائض خوش اسلوبی سے ادا کیے- حافظ سعد اللہ شیخ کی ریٹائرمنٹ پر سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد ظفر اللہ سیال،سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آصفہ شکرانی ،سرجن ڈاکٹر تاج نسیم ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مردو خواتین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اُنہیں گلدستے دیے ہار پہنائے ،تحائف دئیے اور اُنکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا دریں اثناء آج بروز جمعۃ المبارک کو ڈاکٹر تحسین چیمہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن بہاولپور میں حافظ سعد اللہ شیخ کے شعبہ طب سے وابستہ دوست و احباب نے اُنکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ہے