Advertisements

سینئر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم نے جناح لائبریری اوچ شریف کے لیے مختلف موضوعات پر 83 کتابیں نعیم احمد ناز کے حوالے کیں

senior municipal officer Uchsharif Qazi Muhammad Naeem
Advertisements

جناح لائبریری کا علم و ادب کی ترویج اور کتاب بینی کے فروغ میں نمایاں کردار ہے، اس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا قاضی محمد نعیم

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) سینئر میونسپل آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل احمدپورشرقیہ قاضی محمد نعیم نے جناح لائبریری اوچ شریف کے لیے مختلف موضوعات پر 83 کتابیں نعیم احمد ناز کے حوالے کیں، انہوں نے کہا کہ جناح لائبریری کا علم و ادب کی ترویج اور کتاب بینی کے فروغ میں نمایاں کردار ہے، اس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، جناح لائبریری کے انچارج نعیم احمد ناز نے کتابیں عطیہ کرنے پر قاضی محمد نعیم کا شکریہ اداکیااور ان کی کتاب دوستی کو سراہا۔

Advertisements