Contact Us

سینئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز کا ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کےتحت ریجن بہاولپور کا مطالعاتی دورہ

Visiting officers group photo with RPO Bahawalpur

آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید نے شرکاء کورس کو بریفنگ دی۔پولیس کی جانب سے دی جانے والی سہولیات،اقدمات اور پولیس اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔


بہاولپور : سینئر مینجمنٹ کورس اسلام آباد کے آفیسرز نے آر پی او آفس بہاولپورکا دورہ کیا۔تفصیل کے مطابق  نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آبادکے زیراہتمام چلنے والے چونتیسویں (34th)سینئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ریجنل پولیس آفیسربہاولپور رائے بابر سعیدنے ان آفیسرز کوپنجاب پولیس کی ورکنگ،پبلک سروس ڈلیوری، کرائم فائٹنگ اور فیلڈ فارمیشنزاور ریجن بہاولپور کے تینوں اضلاع کے سیکیورٹی انتظامات، کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس کے علاوہ پولیس ویلفئیرپراجیکٹس،پولیس خدمت مراکز جو کہ شہریوں کو بہترین سروسز ڈلیوری فراہم کر رہے ہیں۔آر پی او نے آفیسرز کو بہاولپور کی تاریخ، ریجن بھرمیں کرائم ٹرینڈ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصاً ضلع رحیم یار خان کے کچہ ایریا میں ہونے والے پولیس آپریشن اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارہ میں بتایا۔آر پی او نے زیر تربیت افسران سے خطاب کے دوران اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔آفیسرز نے ریجن میں پولیس کی کامیابیوں پر ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید اور  وفد سربراہ کے مابین یادگاری سوونیئرز کا تبادلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں