کمشنر راجہ جہانگیر انور نے زیر تربیت افسران کو بہاول پور ڈویژن کے تاریخی، جغرافیائی وثقافتی پس منظر بارے آگاہی دی
بہاول پوریکم فروری:کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور سے سینئر مینجمنٹ کورس کے16رکنی افسران کے وفد نے ملاقات کی۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے زیر تربیت افسران کو بہاول پور ڈویژن کے تاریخی، جغرافیائی و ثقافتی پس منظر بارے آگاہی دی۔ انہوں نے ڈویژن کے معاشی و سماجی تعمیرو ترقی اور مستقبل کے امکانات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بہاول پور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورت حال اور خطے میں سیر و سیاحت کے فروغ اور دیگر انتظامی امور بارے تبادلہ خیال کیا اور زیر تربیت افسران کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان بھی موجود تھے۔