Advertisements

ہائی کورٹ بار بہاول پور میں سینئر جج مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس

Condolence Reference in Lahore High Court Bar Association Bahawalpur
Advertisements

اجلاس میں جسٹس میاں اللہ نواز اور جسٹس اختر شبیر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اوردعائے مغفرت کی گئی

بہاول پور:3/ستمبر( ) ہائی کورٹ بار بہاولپورمیں سینئر جج مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمداور سینئرایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نعیم احمد نے تعزیتی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں جسٹس میاں اللہ نواز کے بھائی مصطفیٰ نواز بیٹے محمود نوازاور نواسے میاں عثمان وحید اور شجاع الحکیم اختر شبیر سے ان کے والد جسٹس اختر شبیر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Advertisements

تعزیتی اجلا س میں صدر ہائی کورٹ بار ندیم اقبال چوہدری جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار عمران عزیز خان چنٹر سینئر وکلا میں اے ار اورنگ زیب،امیر عجم ملک،سردار حسین امین لودھی،ڈاکٹر حفیظ،حاجی خیر محمد بھڈیرہ،سردار محمود اقبال خاکوانی، فیضان نوید،صدر ڈسٹرکٹ بار بہاولپور ملک عامر چنڑ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ظفر اقبال عوان،اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل جمشید اقبال خاکوانی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ ابراہیم اصغر،جوڈیشل افسران اور خواتین وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے چیف جسٹس میاں اللہ نواز اور جسٹس اختر شبیر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اورجملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم اپنے ساتھی کی وفات پر ان کے پسماندگان کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین