Advertisements

سینئر صحافی اور پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سلیم انتقال کر گئے

Senior Journalist Rana Muhammad Salim passed away
Advertisements

رانا محمد سلیم کی نماز جنازہ میں سردار ریاض ڈاہر، قاضی عدنان فرید ،قاضی برہان فرید، جام یعقوب جھلن، نذر حسین اسلم ،دیوان عبد الرشید،ملک۔محمد علیم،غلام شبیر بھٹہ ،سلیم قریشی سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا اظہار رنج و غم

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعت رانا محمد سلیم کی نماز جنازہ مرکزی عیدگار محمود پارک میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا- تفصیلات کے مطابق رانا محمد سلیم کی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے معروف رہنما سردار ریاض ڈاہر ، پیپلز پارٹی تحصیل کے صدر جام یعقوب  جھلن،سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید سینیئر مسلم لیگی رہنما قاضی برہان فرید کے علاوہ تحصیل بار ایسوسی ایشن  کے دو سابق صدور سردار  نذر  حسین اسلم ،دیوان عبدالرشید ، سابق ناظمین ملک محمد علیم ,غلام شبیر بھٹہ کے علاوہ سماجی و سیاسی شخصیات وکلاء تاجروں صحافیوں سمیت ہر شعبہ زندگی کرنے والے افراد  کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انکے صاحبزادگان مدثر سلیم  اور عدنان سلیم ایڈووکیٹ سے تعزیت کی۔

Advertisements

ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ سینئر صحافی رانا محمد سلیم ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے انتقال پر اُنکے صاحبزادوں، اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ رانا محمد سلیم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام لواحقین کی یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین