وفاقی محتسب کے ریجنل آفس بہاولپور میں سینئر ایڈوائزر طاہر نواز خان کی زیرِ صدارت اہم سماعت
میپکو ڈویژن رحیم یار خان، صادق آباد اور انفورمل ریزولیوشن ڈسپیوٹ سے متعلق شکایات پر تفصیلی غور کیا گیا
سماعت کے نتیجے میں سائلین کو مجموعی طور پر تقریباً 10 لاکھ روپے کا مالی ریلیف فراہم کیا گیا۔ 2 بجلی کے پولز اور 3 میٹرز کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی
جن پور (نامہ نگار ) وفاقی محتسب کے ریجنل آفس بہاولپور میں آج سینئر ایڈوائزر طاہر نواز خان کی زیرِ صدارت ایک اہم سماعت منعقد ہوئی، جس میں میپکو ڈویژن رحیم یار خان، صادق آباد اور انفورمل ریزولیوشن ڈسپیوٹ سے متعلق شکایات پر تفصیلی غور کیا گیا سماعت کے دوران مجموعی طور پر 70 کیسز کی شنوائی کی گئی سائلین نے بجلی اور ٹیکس سے متعلق مختلف نوعیت کے مسائل پیش کیے، جن میں بلنگ تنازعات، میٹر ریڈنگ میں بے ضابطگیاں، لو وولٹیج، بجلی کی غیر تسلی بخش فراہمی اور ان لینڈ ریونیو سے متعلق شکایات شامل تھیں
متعلقہ اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے اور ہر کیس کے حوالے سے اپنی رپورٹس اور مؤقف پیش کیا۔ سماعت کے نتیجے میں سائلین کو مجموعی طور پر تقریباً 10 لاکھ روپے کا مالی ریلیف فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ فوری اقدامات کے تحت 2 بجلی کے پولز اور 3 میٹرز کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی جس سے متاثرہ صارفین کو فوری سہولت میسر آئی اس موقع پر سینئر ایڈوائزر طاہر نواز خان نے ہدایت جاری کی کہ وفاقی محتسب کے احکامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، اور ادارے کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت، شفاف اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنا ہے سماعت کے اختتام پر عوامی ریلیف کی مؤثر فراہمی پر سینئر ایڈوائزر طاہر نواز خان ریجنل ہیڈ و ساؤتھ پنجاب کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد زاہد اور وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جن کی قیادت میں عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔۔

