Advertisements

وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور میں سینئر ایڈوائزر طاہر نواز خان کی زیرِ صدارت 150 مقدمات کی سماعت

"Senior Advisor Tahir Nawaz Khan Presides Over 150 Case Hearings at Federal Ombudsman Regional Office"
Advertisements

مقدمات میں بہاولپور سٹی، ماڈل ٹاؤن، رحیم یار خان اور صادق آباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی شکایات شامل تھیں

جن پور (نامہ نگار)وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور میں سینئر ایڈوائزر طاہر نواز خان کی زیرِ صدارت میپکو اور انفارمل ریزولوشن آف ڈسپیوٹس سے متعلق مجموعی طور پر 150 مقدمات کی سماعت کی گئی۔ مقدمات میں بہاولپور سٹی، ماڈل ٹاؤن، رحیم یار خان اور صادق آباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی شکایات شامل تھی سماعت کے دوران سائلین نے بجلی کے زائد بلوں، میٹرز، بجلی کنکشنز، ڈیٹیکشن بلز اور دیگر مسائل سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔ سینئر ایڈوائزر طاہر نواز خان نے سائلین کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران سے جواب طلب کرتے ہوئے شکایات کے میرٹ پر فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

انفارمل ریزولوشن آف ڈسپیوٹس کے تحت مختلف تنازعات کو فریقین کے درمیان باہمی مشاورت، مفاہمت اور رضامندی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد معاملات موقع پر ہی نمٹا دیے گئے اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیااس موقع پر سینئر ایڈوائزر طاہر نواز خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور وفاقی محتسب کے پلیٹ فارم سے رجوع کرنے والے سائلین کو قانون و ضابطے کے مطابق بروقت ریلیف فراہم کیا جائے

Advertisements

انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ وفاقی محتسب کے ادارے کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کی جانب سے شہریوں کو مفت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے شکایات کی سماعت اور آئی آر ڈی کے ذریعے تنازعات کے حل کا عمل جاری ہے۔۔۔۔۔