آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سالانہ انتخابات 2025- 26سینیٹر سرمد علی صدر منتخب

سینیٹر سرمد علی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی شناخت بن گئے ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پبلشرز جنوبی ایشیا کے بورڈ ممبر بھی ہیں،مدیر احسان احمد سحر کا ہدیہ تہنیت
کراچی (خصوصی رپورٹ) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیےکے مطابق عام اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کے لیے اے پی این ایس اجلاس منعقد ہوا۔ اعلامیے کے مطابق سرمد علی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر منتخب ہوگئے۔ ناز آفرین سہگل سینیئر نائب صدر، شہاب زبیری اے پی این ایس کے نائب صدر، اطہر قاضی سیکرٹری جنرل، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں
خیال رہے کہ سینیٹر سرمد علی کا شمار پاکستان کے تجربہ کار میڈیا ایکسپرٹس میں ہوتا ہے-آپ مالکان اخبارات کی سب سے بڑی ملک گیر تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی شناخت بن چکے ہیں- جناب سینٹر سرمد علی ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پبلشرز جنوبی ایشیا کے بورڈ ممبر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں- مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے جناب سینیٹر سرمد علی کو ایک بار پھر آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے