Contact Us

سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کوآرڈینیٹر برائے ٹکٹ تقسیم فیصل آباد مقرر

Senator Ch Jaffer Iqbal appointed as Coordinator Faisabad by PML leader Nawaz Sharif

مرکزی وائس چیرمین گجریوتھ فورم پاکستان ناصر خان گجر کی جانب سے مبارکباد سندھی ثقافتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا

چنی گوٹھ (نامہ نگار) چوہدری جعفراقبال کواڈینیٹر برائے ٹکٹ تقسیم فیصل آبادمقرر’مرکزی وائس چیرمین گجریوتھ فورم کی مبارکباد’ سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن و  سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کو فیصل آباد کا کوآرڈینیٹر  برائے ٹکٹ تقسیم مقرر کردیا،سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کو کوآرڈینیٹر منتخب ہونے پر مرکزی وائس چیئرمین گجر یوتھ فورم پاکستان ناصر خان گجر کے صاحبزادے سردار احمد گجر کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور سندھی ثقافتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔چوہدری محمد جعفر اقبال نے ناصر خان گجر کا شکریہ ادا کیا اور اِس موقع پر سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ، سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے مجھ پر جواعتماد کا اظہار کیا ہے انشا اللہ اس پر پورا اتروں گا،میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد کا مقصد ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں میاں محمد نواز شریف نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا،امریکی بھاری پیشکش کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے،ایک سازش کے تحت میاں محمد نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹایا گیا،ترقی کرتی معیشت تبادہ برباد کردی گئی،پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے،سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ عام انتخابات سے میں پاکستان مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی،بلوچستان اور سندھ میں پاکستان مسلم لیگ ن کامیابی سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور چور مچائے شور والا کام کر رہے ہیں،چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ 8فروری 2024 پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہوگا اور میاں محمد نواز شریف ملک کے چوتھی بار وزیر اعظم منتخب ہونگے اور ملک انکی قیادت میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا،ملک سے مہنگائی کے بادل چھٹ جائیں گے اور ملک کے عوام خوشحال ہونگے۔اس موقع پر سیاسی سماجی رہنما کرنل(ر)میاں محمد اکرم اور چوہدری شکیل احمد، رفیق شاہد بھی موجود تھے.

مزید پڑھیں