Contact Us

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، سوشل میڈیا پر پابندی کی بہرمند خان تنگی کی قرار داد شامل

Government assures in camera meeting in Senate on opeatio " Azm-e-Istehkam

اسلام آباد:  4 مارچ کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری ہو گیا، فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹا گرام، یوٹیوب اور ایکس پر پابندی کی بہرمند خان تنگی کی قرارداد ایجنڈا میں شامل ہے۔ بہرمند خان تنگی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ملک کی نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہمارے مذہب ، ثقافت کے خلاف اصولوں کو فروغ دینے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔  قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز عوام میں مذہب اور زبان پر نفرت پیدا کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے پاک فوج کے خلاف منفی اور بدینتی پر مبنی پروپیگنڈا کے ذریعے ملکی مفادات کے خلاف استعمال ہونے پر تشویش ہے۔  بہرمند خان تنگی میں قرار داد میں کہا ہے کہ مفاد پرست عناصر یہ پلیٹ فارمز مختلف معاملات پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جعلی قیادت کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔  قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ حکومت پاکستان کو تجویز کرتا ہے کہ فیس بک، ٹک ٹاک ، انسٹا گرام، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگائے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگا کر نوجوان نسل کو ان کے منفی اور تباہ کن اثرات سے بچایا جائے

مزید پڑھیں