Advertisements

گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج میں "مہم آگاہی ٹریفک قوانین” کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد

Seminar on “Traffic Laws Awareness Campaign” Held at Government Sadiq Abbas Graduate College
Advertisements

تقریب کے مہمان خصوصی ٹریفک پولیس آفیسر احمد خان تھے ,پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی, پروفیسر شہزاد خان،سی ٹی آئیز لیکچررز صاحبان کے ساتھ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد اس موقع پرموجود تھی


احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ میں  "مہم آگاہی ٹریفک قوانین” کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ٹریفک پولیس آفیسر احمد خان تھے۔انہوں نے سٹوڈنٹس سے گفتگو میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور لائسنس و ہیلمٹ کی پابندی کی تاکید کی۔ٹریفک حادثات دراصل ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے سے ہوتےہیں۔ہم سب کی اخلاقی و سرکاری ذمہ داری کہ ہم آپنی نوجوان نسل کو مہم آگاہی کا حصہ بنائیں۔

Advertisements

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات و انچارج سکیورٹی آفیسر کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قومیں نظم وضبط کے ساتھ ملکی قوانین کی پاسداری کرتیں ہیں، وہی قومیں اور ممالک معاشی خوشحال و ترقی یافتہ کہلاتے ہیں۔اس موقع پروفیسر شہزاد خان،سی ٹی آئیز لیکچررز صاحبان میں رانا اسد علی،محمد جمیل،محمد عدنان،سید محسن گیلانی،حسن رضا، محمد حمید میتلا، ملک عمران،عائشہ ظفر، کائنات قادر، محمد صابر، محمد ارسلان،ٹریفک سارجنٹ وحید چڈھر کے ساتھ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی