Advertisements

گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ احمدپورشرقیہ میں ڈینگی سے بچاؤ بارے سمینار

Seminar on Dengue Prevention
Advertisements

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار     ) گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ احمدپورشرقیہ کی پرنسپل ارم اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور عام شہریوں کو ڈینگی کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے تعلیمی اداروں کا سٹاف، طلبہ و طالبات، علمائے کرام اور سول سوسائٹی اس جان لیوا مرض سے بچاؤ کے لئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ سمینار کے بعد واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت تمام تعلیمی و دیگر اداروں سے ملکر آگاہی مہم چلا رہا ہے اس لئے عام لوگوں کو چاہیئے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کریں انہوں نے طالبات اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ بارے پیغام کو اپنے گھروں اور گردونواح میں پہنچائیں۔