Advertisements

فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرویکل کینسر سے آگاہی اور بچاؤ کے سلسلے میں سیمینار

Seminar on Cervical Cancer Awareness and Prevention organized by the Family Planning Association
Advertisements

صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اظہر شکرانی نے کی جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خاور عباس بھٹہ اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر دیوان عرفان احمد بھی شریک ہوئے

سیمینار کی  آرگنائزر مس حمیرہ شریف ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کوارڈینیٹر  تھیں , عوام کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے خصوصی نشست بھی رکھی گئی

Advertisements

 احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں سرویکل کینسر سے آگاہی اور بچاؤ کے سلسلے میں ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اظہر شکرانی نے کی جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خاور عباس بھٹہ اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر دیوان عرفان احمد بھی شریک ہوئے سیمینار کی  آرگنائزر مس حمیرہ شریف ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کوارڈینیٹر   تھیں

 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرویکل کینسر خواتین میں بڑھتی ہوئی خطرناک بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لیے آگاہی اور بروقت علاج نہایت ضروری ہے ڈاکٹر اظہر شکرانی نے کہا کہ عوام خصوصاً خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانا چاہیے تاکہ اس مرض کا بروقت پتہ لگایا جا سکے ڈاکٹر دیوان عرفان احمد نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں آگاہی مہم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس بیماری کے بارے میں جان سکیں راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محترمہ حمیرہ شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرویکل کینسر کی ابتدائی علامات کو نظر انداز نہ کیا جائے ویکسین اور بروقت علاج کے ذریعے اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ راہنما فیملی پلاننگ  ایسوسی ایشن عوام میں صحت کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے

سیمینار میں سابق کونسلران چوہدری محمد آصف گوندل رانا شاہد رفیق سید نذر حسین شاہ پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ ملازمین افتاب احمد محمد نعیم پریس کلب کے صدر راشد عزیز ہاشمی جنرل سیکرٹری حبیب اللہ راجپوت جمیعت علماء اسلام پاکستان کے رہنما حکیم حسنین چوہان جے یو ائی کے ایوب صابر قریشی فقہ جعفریہ کے مرکزی رہنما سید منور عباس نقوی انجمن تاجران کے عہدے داران محمد ایوب راجپوت کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن ضلع بہاولپور کے صدر ڈاکٹر محمد رمضان بار ایسوسییشن کے رہنما یاسر انصاری ایڈوکیٹ انجمن عزاداری حسین کے صدر محمد علی شاہ انجمن تاجران کے رہنما صدر محمد سلیم بندھانی محمد یاسر سلیم بھٹی ممبر ڈسٹرکٹ کمیٹی محمد اشفاق سلفی صحافیوں میں محمد سلیم آغا جنرل سیکرٹری میڈیا کلب سید آصف بخاری  بشیر احمد مغل عثمان باسط حافظ محمد شفیق ابو طالب جاوید محمد ظفر خان زبیر محمود خان مفیض احمد خان نتکانی ڈاکٹر خادم حسین سومرو   پیپلز پارٹی کے رہنما محمد سلیم قریشی غلام حسین قریشی محکمہ سوشل ویلفیئر کے انعام الرحمان محمد انور میتلہ سیدہ ام رباب محکمہ صحت کے ملازمین شہریوں سماجی رہنماؤں اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار میں آگاہی مٹیریل تقسیم کیا گیا جبکہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے خصوصی نشست بھی رکھی گئی جسے شرکاء نے نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیا بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی طرف سے لنچ کا بھی اہتمام کیا